ٹرمپ ٹاور آگ کی لپیٹ میں
Apr ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل پر آگ لگ گئی جس سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل پر رہائشی فلیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور6 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل کا رہائشی تھا۔ اس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
ٹرمپ ٹاور میں آگ لگی تو 200 فائر فائٹرز اور طبی امداد کے عملے کو بلایا گیا جنہوں نے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا ۔
امریکی صدارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر واشنگٹن میں تھے تاہم ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد ٹرمپ ٹاور میں موجود نہیں تھا۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ 3 ماہ قبل بھی اسی عمارت میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔