شام میں جنگی جرائم کا کیس عالمی فوجداری عدالت کو بھیجنے کی درخواست
Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام میں دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدامات سے متعلق کیسوں کو عالمی فوجداری عدالت کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ شام کی صورتحال سے متعلق رپورٹ عالمی فوجداری عدالت کو بھیجے گا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ شام میں مارچ دو ہزار گیارہ سے جاری بدترین جنگی جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی حمایت کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شام میں مسلح جھڑپیں، جنگ بندی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد چوبیس سو ایک کی خلاف ورزی ہیں۔