May ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت زار

بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کرنے کے بعد پولینڈ کی سفیرکا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی حالت بہت خراب ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مئی مہینہ کی صدر پولینڈ کی سفیر جوانا ویرونیکا نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت کے پیش نظر اقوام متحدہ کو فوری طورپر کوئی قدم اٹھانا چاہئے۔

سلامتی کونسل کے کاموں کی ہر مہینہ ہونے والی میٹنگ میں انہوں نے کہاکہ ان کیمپوں میں حالات بہت خراب ہیں اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے اور مونسون سیزن ہونے کی وجہ سے بارش کا خطرہ بھی ہمیشہ رہتا ہے۔ اس وقت سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ مونسون سیزن میں لوگوں کی مدد کس طرح کی جائے اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو زیادہ اس کام میں مل کر مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کی میٹنگ 14مئی کو ہوگی جس میں وہاں کے حالات پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اگست 2017میں میانمار کے شمالی صوبے راخین میں پناہ گزینوں کے خلاف فوج نے کارروائی کی تھی جس کے بعد 670,000سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو وہاں سے جان بچاکر نکلنا پڑا تھا۔

ٹیگس