May ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • چین ایٹمی میزائل چلانے کو تیار

چین نے اپنے ایٹمی میزائلوں کو مطلوبہ اہداف کی جانب لانچ کر دیا ہے۔

بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وو چیان نے بتایا ہے کہ دونگ فانگ ایٹمی میزائلوں کو دور اور نزدیک کے ایٹمی حملوں کے لیے لانچ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی حملوں میں پہل نہ کرنے کی چینی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے تاہم دونگ فانگ میزائلوں کو کم ترین وقت میں فائر کے لیے آمادہ کیا جا رہا ہے۔
 چین نے گزشتہ سال بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو بیک وقت دس ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب چین اور امریکہ کے تعلقات ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار  آنے کے بعد سے انتہائی نچلی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔
 اس سے پہلے چینی فوج کی ویب سائٹ نے لکھا تھا کہ چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کسی بھی دور  سے زیادہ حقیقی معلوم ہوتی ہے۔

ٹیگس