May ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  •  امریکہ میں دہشتگرد کون

امریکی رائفل ایسوسی ایشن نے گن کنٹرول گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

غیرملکی خبر رسان ادارے کے مطابق امریکی رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے ) کے نئے منتخب صدر اولیور ناتھ نے کہا کہ گن مخالف مظاہرے کرنے والے شہری دہشت گردی کررہے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسکول پر فائرنگ کی وجہ بندوق نہیں وہاں کے ناقص انتظامات تھے۔

امریکی رائفل ایسوسی ایشن کےنو منتخب صدر کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکا میں گن کلچر کی وجہ سے سالانہ ہزاروں افراد مارے جاتے ہیں اور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ کی کوئی بھی حکومت ملک میں ہتھیاروں پر قابو پانے کے لیے قانون سازی نہیں کرپاتی۔

قابل ذکر ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین تک ہتھیار موجود ہیں اور امریکہ کی مختلف ریاستوں میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اب تو عوام گھومنے پھرنے سے بھی کتراتے نظر آتے ہیں اس ڈر سے کہ کہیں کسی حملے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو نہ بیٹھیں۔

 

 

ٹیگس