آئی اے ای اے کے نائب سربراہ کا اچانک استعفا
آئی اے ای اے کے سیف گارڈ ڈیپارٹمنٹ کے انچارچ اور انسپیکشن چیف تیرو واریو ناتا نے اچانک اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے اور ان کی جگہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی پابندی کے عمل کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے سربراہ ماسیمو آپارو کو مقرر کردیا گیا ہے
آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے اپنے ایک حکمنامے میں ماسیمو آپارو کو آئی اے ای اے کے سیف گارڈ ڈیپارٹمنٹ کے شعبے کا سربراہ مقرر کردیا ہے - تیرو واریو ناتا دوہزار تیرہ سے آئی اے ای اے کے ڈپٹی چیف اور سیف گارڈ معاہدے کے شعبے کے انچارج تھے - آئی اے ای اے کے ایک ترجمان نے ان کے استعفے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ آئی اے ای اے کے معائنے کا عمل بدستور پیشہ ورانہ طریقے سے جاری رہے گا - - رویٹرز نے خبردی ہے کہ آئی اے ای اے کے نائب سربراہ اور انسپیکشن چیف کا استعفا ایجنسی کے ذریعے ایران کی کارکردگی کی تائید پر مبنی رپورٹوں کو امریکا کے ذریعے نظرانداز کئے جانے کے وجہ سے سامنے آیا ہے