May ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا نے جوہری تنصیبات کو 23 اور 25مئی کے درمیان تباہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیبات بند کرنے کے لیے تکنیکی اقدامات کر رہا ہے اور جوہری تنصیبات کے خاتمے کے دوران سرنگوں، ریسرچ عمارتوں اور چیک پوسٹوں کو دھماکوں سے تباہ کیا جائے گا ۔

ان تنصیبات کو 23 اور 25 مئی کو تباہ کیا جائے گا اور اس موقع پر امریکا، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی سطح پر شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تنصیبات ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا  جا رہا ہے۔

واضح رہے ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات 12جون کو سنگاپور میں ہوگی۔

ٹیگس