روس جامع ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا خواہاں
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کا خواہاں ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ولادی میر پوتن نے یوکیا آمانو کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے ماسکو ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے اور اس پر عملدرآمد میں دلچسپی رکھتا ہے-
روس کے صدر نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی خودسرانہ علیحدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عالمی معاہدے کو باقی رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل یوکیا آمانو نے اس موقع پر ایک بار پھر کہا کہ ہمارے معائنہ کاروں کی رپورٹوں کے مطابق ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے۔