Oct ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایٹمی تجربات کا دیا حکم

امریکی صدر ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر ایٹمی تجربات کا حکم دے دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی ابلاغیاتی رپورٹوں کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ انھوں نے فوج کو فوری طور پر ایٹمی تجربات کا حکم دے دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کو ان ملکوں کی برابر کی سطح پر ہونا چاہئے جن کے پاس ایٹمی اسلحے ہیں۔ 
ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے ملک کے محکمہ جنگ کو حکم دے دیا ہے کہ فوری طور پر نئے ایٹمی ہتھیاروں کا ٹیسٹ شروع کردے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ اسلحے امریکا کے پاس ہیں ۔ 
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسلحے میں روس کا دوسرا نمبر ہے جبکہ چین پانچ برس میں امریکا کے برابر ہوسکتا ہے۔ 

 

ٹیگس