شمالی کوریا کا امریکہ کو انتباہ
شمالی کوریا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔
شمالی کوریا اورامریکا کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی تھی لیکن اب ایک بار پھرشمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کوختم کرنے کے لیے تیارہے لیکن اگر امریکا نے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو وہ ٹرمپ کے ساتھ اگلے ماہ 12 جون کو طے شدہ ملاقات کومنسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک کے نائب وزیرخارجہ کم گیگوان کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ہمیں دیوارسے لگایا اوریکطرفہ طور پر جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کو کہا تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدرٹرمپ اور کم جانگ ان سے ملاقات کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں شمالی کوریا کے موقف میں کسی تبدیلی کا کوئی علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا جنوبی کوریا کی امریکی افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں پرناراض ہے اور اس نے فوجی مشقوں کو اشتعال انگیزقراردیا ہے۔