May ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  •  شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی نئی سازش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا باز نہ آیا تو اسے ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا باز نہ آیا تو اس کا حشر بہت برا ہوگا اور شمالی کوریا کو ختم بھی کیا جاسکتا ہے، انہوں نے لیبیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے لیے لیبیا کا ماڈل سامنے رکھا جائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور شمالی کوریا کے حکام اگلے ماہ سفارتی سربراہی اجلاس کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات سے قبل ہی کم جونگ نے اس ملاقات کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ٹرمپ کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگرچہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کو چھوڑ کر طاقت میں رہیں گے لیکن انہوں نے کم جونگ ان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا تو یہ ان کا آخری فیصلہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں سی آئی اے نے بغاوت کرائی تھی اور لیبیا کے صدر معمر قذافی کو قتل کر کے سڑکوں پر گھسیٹا گیا تھا اور امریکی صدر یہی کچھ شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ بھی کرنا چاہتا ہے تاہم اس بار وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اس لئے کہ شمالی کوریا کے صدر کو عوامی حمایت حاصل ہے اور ان کا موازنہ کرنل قذافی سے نہیں کیا سکتا۔

ٹیگس