امریکا میں گن کلچر کے نتیجے میں مزید ہلاکتیں
May ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
امریکا کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں پندرہ افراد ہلاک اور چونتیس دیگر زخمی ہو گئے۔
امریکا کے گن وائلینس آرکائیو نے خبر دی ہے کہ فائرنگ کے بیشتر واقعات لوئیزیانا، کینٹی کیٹ اور نبراسکا ریاستوں میں پیش آئے-
اسی ذریعے نے یہ بھی خبر دی ہے کہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران امریکا کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے دو سو انیس واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک اور ایک سو پانچ دیگر زخمی ہو گئے-
امریکا میں گن کلچر کے نیتجے میں ہرسال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں- امریکی کانگریس میں اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے آزادانہ طور پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور لوگوں کے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کا قانون منظور نہیں ہو پاتا-