May ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • اطالوی وزیراعظم کی حکومت بنانے سے معذرت

اٹلی میں مرضی کے وزیر خزانہ کی اجازت نہ ملنے پر نامزد اطالوی وزیراعظم نے حکومت بنانے سے معذرت کرلی۔ اس صورتحال کے بعد اطالوی صدر نے نگراں وزیراعظم نامزد کر دیا، نئے انتخابات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا نے 81سالہ پاؤلو سیوونا کو بطور وزیرخزانہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر نامزد وزیراعظم جوزیپے کونٹے اپنے مینڈیٹ سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا نے گزشتہ روز آئی ایم ایف کے سابق عہدے دار کارلو کوٹریلی کو نگراں وزیراعظم نامزد کر دیا۔

نگراں وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اگلے انتخابات اس سال کے آخر یا اگلے برس کے آغاز پر کرائے جائیں گے۔

اٹلی میں چار مارچ کے الیکشن کےنتیجے میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آئی تھی۔

ٹیگس