Jun ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی بمباری میں بے گناہ شامی شہری جاں بحق و زخمی

امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے طیاروں نے شام کے صوبے دیرالزور پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

 دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ دیرالزور کے نواحی علاقے الباغوز ٹاؤن پر بمباری کی ہے۔

امریکی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے اور کم سے کم پانچ افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ بعض خبروں میں مرنے والوں کی تعداد سترہ بتائی گئی ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ امریکی بمباری میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایئر وارز نامی غیر سرکاری امریکی تنظیم کے مطابق سن دو ہزار سترہ سے اب تک شام کے مختلف علاقوں پر امریکی اتحاد کے حملوں میں چھے ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

ٹیگس