امریکی پابندیوں کے خلاف فرانس، جرمنی اور برطانیہ متحد
Jun ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۵:۱۴ Asia/Tehran
ایران پر ممکنہ امریکی پابندیوں کے معاملے پر فرانس، جرمنی اور برطانیہ یورپی کمپنیوں کے استثنیٰ کے حامی بن گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کو خطوط لکھے ہیں۔
خط میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ امریکی اتحادی کی حیثیت سے واشنگٹن، یورپی سلامتی مفاد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گا اور یورپی کمپنیاں ایران سے اپنا کارروبار جاری رکھ سکیں گی۔
واضح رہے 2015 کے جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے پابندیوں کے خاتمے پر کئی یورپی کمپنیوں نے ایران میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور وہ امریکی پابندیوں کے حق میں نہیں ہیں۔