Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پرتاکید

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو عالمی حمایت حاصل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کے اقتصادی ثمرات ملنے چاہئیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چینی شہر چھینگ تاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 18ویں سربراہی اجلاس کے اختتام کے موقع پر ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین میں شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں چین اور روس سمیت یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور دیا گیا.

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنی تازہ پالیسی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ معاہدہ ایک عالمی سمجھوتہ ہے.

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی اس اجلاس کے موقع پر اپنے چینی اور روسی ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہوں ںے جوہری معاہدے پر اہم مذاکرات کئے.

ٹیگس