ایتھنز میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں
یونانی مظاہرین اور پولیس کے درمیان دارالحکومت ایتھنز میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ایتھنز میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر یونانی مظاہرین اور بلوا پولیس کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب حزب اختلاف کی جماعت نیو ڈیموکریسی نےوزیراعظم الیکسس سیپراس کے خلاف پارلیمٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جو ناکام ہوگئی۔
اس دوران بلوا پولیس نے ان مشتعل مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جو پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے۔
یہ احتجاجی مظاہرہ اس خبر کے بعد شروع ہوا کہ یونان اور مقدونیہ نے مقدونیہ کے نام کے بارے میں گذشتہ کئی عشرے سے جاری اختلاف ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس اتفاق رائے کے مطابق اب مقدونیہ کا نام ریپلیک آف نارتھ مقدونیہ ہوگا۔
ایتھنز میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ انہیں وزیراعظم سیپراس کی حکومت پر اعتماد نہیں ہے اور وہ یونانی سرزمین کا سودا کرنے پر وزیراعظم سے سخت ناراض ہیں۔ بہت سے یونانیوں کا کہنا ہے کہ مقدونیہ نام کا انتخاب یونان کی قدیم تہذیبی میراث کی چوری کے لئے اسکوپیہ کی ایک کوشش ہے۔