انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 200 افراد ہلاک
Jun ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 18 کو بچالیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماترا سے منسلک دریائے توبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سےسیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب یہ دلخراش حادثہ رونما ہوا۔ حادثے کی وجہ گنجائش سے زیادہ افراد کو کشتی میں سوار کرنا تھا۔ ایسی کشتی میں صرف 60 افراد کو بٹھایا جا سکتا ہے لیکن عید کی وجہ سے ہجوم زیادہ ہونے کے باعث کمپنی نے تین گنا زیادہ افراد کو سوار کرایا۔ کمپنی نے مسافروں کو ٹکٹ بھی جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے مسافروں کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیں۔
واضح رہے کہ دریائے توبہ پر دنیا کی سب سے بڑی جھیل قائم ہے اور اس علاقے میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔