Jun ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • برطانوی دارالعوام میں یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظور

برطانوی دارالعوام میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کا بل منظور کرلیا گیا۔

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر قانون سازی کے لیے دارالعوام میں طویل بحث کے بعد بل منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل پر ووٹنگ کے دوران 319 ارکان نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں جبکہ 303 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

بل کی منظوری کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے علیحدگی مشکل قدم ہے تاہم آج کے ووٹ نے برطانیہ کے عوام کی اکثریت ظاہر کردی ہے۔

تھریسامے نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں نے عوام کی خواہش کے مطابق آج فیصلہ کیا، آئندہ چند روز میں وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا جس میں یورپی یونین سے مستقبل میں تعلقات کا احاطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین چھوڑنے سے برطانوی شہریوں کے لیے یورپی یونین میں نوکری کا آسرا ہاتھ سے نکلے گا اور مجموعی طور پر برطانیہ کے ہاتھ سے 30 لاکھ نوکریاں نکل جائیں گی۔

ٹیگس