کینیڈا میں شدید گرمی،54 افراد ہلاک
Jul ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
کینیڈا میں پڑنے والی شدید گرمی کے نتیجے میں کبک چوّن افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق کینیڈا کے مشرقی علاقے گرم موسم سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور کبک میں چون افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کینیڈا کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت پینتیس ڈگری تک رہے گا اور شدید گرمی کا احساس کیا جائے گا۔ کینیڈا کے وزیر صحت نے موسم جلد ٹھیک ہونے کی امید جتائی ہے۔
کینیڈا میں گزشتہ کئی دہائیوں میں حالیہ گرمی کی لہر شدید ترین ہے۔ حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سخت گرم موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور سایہ دار جگہ پر رہیں۔
عام شہری گرمی سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مقامات اور پارکوں کا رخ کر رہے ہیں۔