Jul ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کا شمالی کوریا پر ایک اور الزام

امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی معین کردہ حد سے زیادہ تیل غیر قانونی طریقے سے اپنے یہاں منتقل کر رہا ہے۔

امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والی سلامتی کونسل کی کمیٹی کے نام ارسال کیے گئے خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا بھیجنے جانے والے تیل کی مقدار اقوام متحدہ کے مقرر کردہ حد سے کہیں زیادہ ہے۔اقوام متحدہ نے گزشتہ سال دسمبر میں شمالی کوریا کو پیٹرول برآمد کرنے کی حد پانچ لاکھ بیرل سالانہ مقرر کی ہے۔سلامتی کونسل کو ارسال کی جانے والی امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے آئل ٹینکر کھلے سمندروں میں سفر کرنے والے آئل ٹینکروں سے تیل حاصل کرکے اپنے ہاں منتقل کر رہے ہیں اور اب تک ایسے نواسی واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں۔امریکہ نے سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ شمالی کوریا کو غیر قانونی طریقے سے آئل کی ایکسپورٹ بند کرانے کے لیے فوری اقدامات انجام دے۔

ٹیگس