Jul ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکا اور یورپ کی تجارتی جنگ

یورپی کمیشن نے امریکا میں یورپ سے اسٹیل کی درآمد پر لگائے جانے والے ٹیکس کے مقابلے کے لئے خصوصی اسٹریٹیجی تیار کی ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں یورپ سے اسٹیل کی درآمد پر لگائے جانے والے ٹیکس کے مقابلے اور امریکا کی تجارتی جنگ میں یورپی مفادات کے تحفظ کے لئے خصوصی اسٹریٹیجی تیار کی گئی ہے۔
اس بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا کی تجارتی جنگ کے مقابلے کے لئے اس اسٹریٹیجی پر جمعرات سے عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔
یورپی کمیشن کے چیئیرمین جین کلوڈ یونکر نے بھی امریکا کی تجارتی جنگ کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین نے امریکا کی تجارتی جنگ کے خلاف تجارت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی او میں شکایت درج کرادی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی حکومت نے یورپ، میکسیکو، کینیڈا اور چین سے اسٹیل اور ایلمونیم کی درآمد پر بھاری ٹیکس کا اعلان کررکھا ہے۔ جس یورپی یونین اور مذکورہ ملکوں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹیگس