Jul ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین فوجی سطح کے مذاکرات

شمالی اور جنوبی کوریا کے سیاسی رہنماوں کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد اب دونوں ملکوں کے فوجی حکام بھی مذاکرات کرنے جا رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کی یوناپ مذاکرات کمیٹی نے آج کہا کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے آئندہ منگل کو فوجی مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔

مذاکراتی کمیٹی نے جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان عام سطح پر فوجی مذاکرات پنمنجم کے سرحدی گاؤں میں ہوں گے۔ ہونے والے مذاکرات کے ایجنڈے کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ۔

واضح ر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے فوجی مذاکرات آخری مرتبہ جون میں ہوئے تھے۔

ٹیگس