Jul ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں کی لاشیں شمالی کوریا نے امریکا کو سونپ دیں

شمالی کوریا نے انیس سو پچاس سے انیس سوترپن کے دوران دونوں کوریاؤں کی جنگ کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی لاشوں کی باقیات امریکا کے حوالے کردی

جنوبی کوریاکی سرکاری خبررساں ایجنسی نے خبردی ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک کارگو طیارہ جمعے کی صبح شمالی کوریا کے شمال مشرقی شہر ونسان کے ہوائی اڈے پراترا اور اس نے امریکی فوجیوں کی لاشوں کی باقیات کو شمالی کوریا کے سیکورٹی حکام سے اپنی تحویل میں لیا - شمالی کوریا نے امریکی فوجیوں کی لاشوں کی تعداد کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی لیکن امریکی حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس پچپن امریکی فوجیوں کی لاشیں تھیں - انیس سو پچاس کے عشرے کے اوائل میں دونوں کوریاؤں کی جنگ کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی لاشوں کی واپسی پر گذشتہ جون میں سنگاپور میں ہوئی شمالی کوریا اور امریکا کے سربراہوں کی ملاقات میں اتفاق رائے ہوا تھا - شمالی کوریا انیس سو نوے سے اب تک امریکا کے چھے سو انتیس فوجیوں کی لاشیں واشنگٹن کو واپس لوٹا چکا ہے جو انیس سو پچاس سے انیس سو ترپن کے دوران دونوں کوریاؤں کی جنگ میں مارے گئے تھے - امریکا نے اس جنگ میں جنوبی کوریاکی حمایت کرکے شمالی کوریا پر لشکر کشی کی تھی اور اس جنگ میں بہت سے امریکی فوجی مارے گئے تھے -

 

ٹیگس