فلپائن میں فوجی چوکی پردھماکہ 10 ہلاک
Jul ۳۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
فلپائن آج ایک خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا۔
فلپائن کے شورش زدہ جزیرہ بیسلن میں ایک فوجی چوکی پر منگل کی صبح ایک وین کے اندر ہونے والے خوفناک دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
علاقے کے اسکاؤٹ رینجر یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مون المودووار نے بتایا کہ فوجی چوکی پر سیکورٹی فورسز نے وین روک کر اس کے ڈرائیور سے بات چیت کی تھی اور اس کے کچھ ہی لمحے بعد اس میں دھماکہ ہوا.
دہشت گرد تنظیم ابو سیاف کے گڑھ بیسلن میں ہونے والے اس دھماکے میں ایک فوجی، پانچ مسلح افراد ایک خاتون اوراس کا بچہ ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔
بیسلن کے گورنر جم سلمان کا کہناہے کہ اس دھماکے کے پیچھے ابو سیاف کا ہاتھ ہے لیکن انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلات نہیں بتائیں ۔