Aug ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکی اداکار بھی ٹرمپ کے خلاف احتجاج پر مجبور

امریکی صدر کے ایمیگریشن قوانین اور ماحولیاتی پالیسیوں کے خلاف امریکی اداکاروں نے بھی احتجاج شروع کردیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق درجنوں امریکی اداکاروں نے وائٹ ہاوس کے سامنے جمع ہوکے ٹرمپ کی ایمیگریشن اور ماحولیات مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔معروف امریکی کامیڈین روی اوڈونل کی قیادت میں وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہونے والے تیس سے زائد اداکاروں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائےبراڈوے گروپ نے اس موقع پر میوزیکل شو بھی پیش کیا اور کئی ملی ترانے بھی گائے۔ مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔سولہ سالہ امریکی اداکار جیس ہیرس نے اس موقع پر کہا کہ تارکین وطن کے خلاف امریکی صدر کے رویئے پر انہیں بے انتہا دکھ پہنچا ہے۔مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ٹرمپ کے مخالفین پچھلے تین ہفتے سے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ہر رات وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرے کر رہے ہیں۔

ٹیگس