Aug ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان تیسری ملاقات

شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان تیسری ملاقات اگلے ماہ ستمبر میں ہونے کا امکان ہے۔

خبر رساں ایجنسی یون ھاپ کے مطابق اس بات کا اعلان دونوں کوریا کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔دونوں کوریاؤں کی مذاکراتی ٹیم کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کے درمیان تیسری ملاقات اگلے ماہ پیانگ یانگ میں ہوگی۔مشترکہ میں بیان میں ملاقات کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔بیان کے مطابق مذکراتی ٹیموں نے، دونوں کوریاں کے رہنماؤں کے درمیان ستائیس اپریل کو ہونے والے ملاقات اور امن معاہدے کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اگر یہ ملاقات ہوجاتی ہے تو رواں سال کے دوران دونوں کوریاؤں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہوگی۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کو سو دن مکمل ہونے کے باوجود کوئی پیشرفت حاصل نہیں ہوئی کیونکہ اصل اختیار امریکہ کے پاس ہے اور جنوبی کوریا ضروری عزم سے عاری دکھائی دیتا ہے۔

ٹیگس