روس کا امریکہ کو سخت ترین انتباہ
Aug ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
روس نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی بابت امریکہ کو سخت خبردار کیا ہے۔
ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے کو کمزور کرنے سے باز رہے۔بیان کے مطابق امریکہ کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بہانہ بناکر روسی کے خلاف پابندیاں لگانے سے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو کو دھچکا لگے گا۔روس کی وزارت خارجہ نے سیلزبری کے واقعے میں روس کے ملوث ہونے کے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے برطانیہ کے شہر سیلزبری میں سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال پر کیمیائی حملے کے الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے، بائیس اگست سے روس کے خلاف پابندیوں پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔