شمالی اور جنوبی کوریا کے اعلی عہدیداروں کی ملاقات
Aug ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے انڈونیشیا میں شمالی کوریا کے ایک اعلی عہدیدار سے ملاقات کی ہے۔
خـبروں میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے جنوبی کوریا کے وزیراعظم لی ناک یوون نے شمالی کوریا کے نائب وزیر اعظم ری ریونگ نام اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی ہے۔شمالی اور جنوبی کوریا مشترکہ پرچم کے ساتھ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں شریک ہیں۔دونوں ممالک باسکٹ بال، روونگ اور کشتی رانی کی مشترکہ ٹیمیں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے پیانگ یانگ اور سیول کے درمیان کشیدگی میں کمی کی نشاندھی ہوتی ہے۔شمالی کوریا کے رہنما اور جنوبی کوریا کے صدر کے درمیان آئندہ ماہ پیانگ یانگ میں ملاقات بھی طے ہوچکی ہے۔