Aug ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے رہنما کی امریکہ پر کڑی نکتہ چینی

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے ایک بار پھر اپنے ملک کے خلاف عالمی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق، کیم جونگ اون نے ایک ترقیاتی منصوبے کے معائنے کے موقعے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتوں کی پے در پے پابندیاں اور تخریبی اقدامات ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔چند روز قبل بھی شمالی کوریا کے رہنما نے امریکہ کو دشمن قوتوں کے ڈاکو سے تشبیہ دیتے ہوئے واشنگٹن کے اقدامات کی مذمت کی تھی۔شمالی کوریا کے رہنماکا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے  جب شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی ترک اسلحہ کے بارے میں مذاکرات اور سمجھوتے کے باوجود امریکہ اس کے خلاف پابندیوں اور دباؤ  میں مسلسل اضافہ کرتا جارہا ہے۔حال ہی میں امریکہ  کے محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا کے خلاف ‏‏عائد کی جانے والی پابندیوں کوبائی پاس کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرکے بعض روسی اور چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

ٹیگس