Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • 60 فیصدامریکیوں کا ٹرمپ پرعدم اعتماد کا اظہار

امریکہ کے 60 فیصد شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق امریکا میں ہونے والے ایک سروے میں 60 فیصد شہریوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی کو نامنظور کردیا ہے جبکہ نصف کے قریب شہریوں نے ان کے مواخذے کی حمایت کی ہے۔

جبکہ امریکا کےتقریبا 36 فیصد عوام نے ٹرمپ کی صدارتی کارکردگی کو قبول کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل ہونے والے ایک سروے میں 40 فیصد شہریوں نے ٹرمپ کی کارکردگی پر اطمینان اور 56 فیصد نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

ٹرمپ کے حوالے سے حالیہ سروے 26 اگست سے 29 اگست کے دوران ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب ٹرمپ کی صدارتی مہم کے سابق چیئرمین پال مینافورٹ کو ٹیکس اور بینک فراڈ میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور سابق اٹارنی مائیکل کوہن نے ٹرمپ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خواتین کو خاموش کرنے کے لیے رقم ادا کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

سروے میں بالغ رائے دہی کی بنیاد پر ایک ہزار 3 شہریوں سے رائے طلب کی گئی تھی۔

ری پبلیکن اور ڈیموکریٹکس کی جانب سے ٹرمپ کی مقبولیت کے حوالے سے سروے کے نتائج میں واضح طور پر اختلاف سامنے آیا ہے۔

 

ٹیگس