Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کے بارے میں اپنے غلط بیان پر شرمندہ ہوں ، ونڈی شرمن

ایٹمی مذاکرات میں امریکا کی سابق مذاکرات کار ونڈی شرمن نے ایران کے خلاف اپنے سابقہ بیانات پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔

امریکا کی سابق خارجہ سیکریٹری ایٹمی مذاکرات کار ونڈی شرمن نے سی بی ایس نیوز سےگفتگو کے دوران کہا کہ میں ایرانیوں کو دھوکے باز کہنے کے اپنے بیان سے شرمندہ ہوں۔

ونڈی شرمن نے کہا کہ میں نے یہ بیان امریکی سینیٹر کے ایک سوال کے جواب میں دیا تھا لیکن اس وقت میں اپنے بیان پر شرمندہ ہوں۔

امریکا کی سابق خارجہ سیکریٹری اور ایٹمی مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہ ونڈی شرمن نے جو مذاکرات کے اختتام اور ایٹمی معاہدے تک امریکی مذاکرات کاروں کی ٹیم کی سربراہ تھیں دوہزار تیرہ میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اجلاس میں ایرانی عوام کی شان میں توہین کرتے ہوئے کہا تھا کہ فریب اور حیلہ ایرانیوں کے ڈی این اے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ ونڈی شرمن نے ایٹمی معاہدے سے ٹرمپ کے نکلنے کے اعلان کی بھی شدید مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ غلط ہے۔

ٹیگس