Sep ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکی درخواست غیر قانونی ہے، روس

روس نے اپنی کیمیائی تنصیاب کی معائنہ کاری میں دوگنا اضافے کے امریکی مطالبے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔

ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی کیمیائی تنصیبات کی معائنہ کاری میں دوگنا اضافے کا امریکی مطالبہ غیر قانونی ہے۔

بیان میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا تھا کہ ان کا ملک کیمیائی تنصیبات کی معا‏ئنہ کاری سے متعلق امریکہ کی غیر قانونی درخواست کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
امریکی وزارت خارجہ نے جمعے روز کہا تھا کہ اگر روس اپنی کیمیائی تنصیبات کی دوگنا معائنہ کاری کو قبول کر لے تو واشنگٹن سرگئی اسکریپال کے معاملہ پر ماسکو کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کو ختم کرنے لیے تیار ہے۔
حالیہ برسوں کے دوران روس اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس