سوچی معاہدہ شامی حکومت کی حاکمیت کے لئے
Sep ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران کے خلاف امریکی الزامات کو شام میں امریکہ کی جانب سے اپنی شکست پر پردہ ڈالنے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ سوچی معاہدہ تہران اجلاس کی سفارتی کوشششوں کا نتیجہ ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلامعلی خوشرو نے مشرق وسطی اور شام کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوچی معاہدہ ایران،ترکی اور روس کے مابین 7 ستمبر کو تہران اجلاس کی سفارتی کوشششوں کا نتیجہ ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ سوچی معاہدہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اصولوں پر مبنی ہے تا کہ شام میں سویلین کی ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سوچی معاہدہ شام میں شامی حکومت کی حاکمیت کے لئے ہے تا کہ دوسرے ممالک کی طرح شام کی حکومت بھی اپنی رٹ قائم کر سکے۔