Sep ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کی ملاقات کا بیان منظور

دونوں کوریاؤں کے اعلی عہدیداروں نے پیونگ یانگ سربراہی اجلاس کے بیان پر دستخط کر دیئے ہیں۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی یون ہاپ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے بدھ کے روز پیونگ یانگ میں جاری ملاقات کے دوسرے دور کے بعد اتفاق رائے کی بنیاد پر تیار کیے جانے والے سربراہی بیان پر دستخط کر دیئے ہیں۔
 دونوں کوریاؤں کے عہدیداروں نے باہمی کشیدگی اور جھڑپوں کی روک تھام  سے متعلق ایک فوجی سمجھوتے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

اس سمجھوتے پر جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سونگ یونگ مو اور شمالی کوریا کے وزیر مسلح افواج نوکوانگ چول نے دستخط کیے۔
 کہا جا رہا ہے کہ یہ معاہدہ ستائیس اپریل کو دونوں کوریاؤں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے سمجھوتے کا حصہ ہے جس میں مخاصمانہ اقدامات کے خاتمے اورعدم جارحیت پر اتفاق کیا گیا تھا۔
 

ٹیگس