امریکہ کا ایک اور یو ٹرن
Sep ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شمال کوریا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے ۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ جنوری 2021 تک شمالی کوریا کے جوہری ترک اسلحہ کے مقصد کے سلسلہ میں اس کے ساتھ فوری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔
مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے اگلے ہفتے نیویارک میں ملاقات کے لئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ریمس یونگ ہو کو مدعو کیا ہے جہاں پر ہم دونوں عالمی رہنماؤں کے ساتھ اقوام متحدہ کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھی شمالی کوریا کے نمائندوں کو ویانا میں شمالی کوریا کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے سے سب سے پہلے ملنے کے لئے مدعو کیا ہے۔