Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • فیس بک کے 5کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری

ہیکرز نے سماجی رابطے کی سائیٹ فیس بک کے5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ‘ویوایز’ نامی فیچر کا استعمال کرتے ہوئے 5 کروڑصارفین کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی لاگ ان کی چوری کی جس کے ذریعے دوسروں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ہیکنگ کی سائبرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں نہیں کہ کسی کے اکاونٹ کا کوئی غلط استعمال ہوا یا نہیں البتہ ہمیں اس مسئلے کا چند روزقبل علم ہوا تاہم مسئلے کوحل کرلیا گیا ہے۔ احتیاطی طورپر9 کروڑ فیس بک صارفین کے لاگ انز کو ری سیٹ کیا گیا ہے۔

فیس بک کا ’ویو ایز‘ ایک پرائیویسی فیچر ہے جس کے ذریعے لوگ یہ جان سکتے ہیں کہ ان کی اپنی پروفائل دیگر صارفین کو کیسے نظر آتی ہے۔

 

ٹیگس