Oct ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • امن کے نوبل 2018 کا اعلان

نوبل کمیٹی نے کانگو کے ایک ڈاکٹر اور داعش کے قبصے سے فرار ہونے والی ای عراقی لڑکی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق نوبل کمیٹی نے تین سو اکتیس امیداواروں میں سے کانگو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈینس مکوگے اور داعش کے قبضے سے فرار ہونے والی عراقی لڑکی نادیہ مراد کو، خواتین کے جنسی استحصال کے خلاف  تحریک چلانے کی وجہ سے نوبل انعام کا حقدار قرار دیا ہے۔
عراق کے ایزدی قبیلے سے تعلق رکھنے والی نادیہ مراد کو ستمبر دو ہزار سولہ میں داعش کے قبضے سے آزاد ہونے کے بعد اقوام متحدہ نے امن کا سفیر نامزد کیا تھا۔
 ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو سے تعلق رکھنے والے ڈینس موکوگے کو اپنے ملک کی دوسری خانہ جنگی کے دوران جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی ہزاروں خواتین کا علاج کرنے کی بنا پر نوبل انعام دیا گیا  ہے۔

ٹیگس