Oct ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے جوہری سائٹس کے معائنے کی اجازت دے دی

امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ عالمی ماہرین کو اپنی جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہوگئے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےدعوی کیا ہے کہ کم جونگ ان عالمی ماہرین کو جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق معاملات طے پانے پر ماہرین جلد شمالی کوریا کے میزائل انجن ٹیسٹ سائٹ اور پن گئی ری نیو کلیئر سائٹ کا دورہ کریں گے۔

مائیک پومپیو کے مطابق دونوں ملک دوسرے سربراہی اجلاس کی تفصیل پر معاہدہ طے پاجانے کے قریب ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکہ کی دھمکیوں میں نہ آنے کے بعد امریکہ نے شمالی کوریا سے ملاقات اور مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا۔  

 

ٹیگس