Oct ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن میں مظاہرہ

دنیا میں امریکہ کی جنگ پسندی اور جارحانہ پالیسیوں کی مخالفت میں سیکڑوں امریکیوں نے واشنگٹن میں امریکی وزارت جنگ کی عمارت کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جنگ پسندی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے امریکیوں نے دنیا کے مختلف علاقوں سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلائے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے دنیا کے مختبلف ملکوں میں امریکی فوجی اڈے ختم کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔مظاہرین نے امریکی فوجی بجٹ بڑھائے جانے کے خلاف بھی اجتجاج کیا۔ مظاہرے کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کی رکن  محترمہ سینڈی شاہین نے جن کا ایک بیٹا دو ہزار چار میں جنگ عراق میں مارا گیا تھا، یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی حکومت سعودی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔

ٹیگس