باراک اوباما اور ہلیری کلنٹن کے دفتر سے پائپ بم برآمد
سابق امریکی صدر باراک اوباما ، سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ، امریکی قانون ساز اور سی این این کے دفتر کو پوسٹ سے دو مشتبہ دھماکہ خیز مواد بھیجے گئے ۔
امریکا میں صدر ٹرمپ کے بدترین مخالفین کے گھروں اور دفاتر پر پائپ بم بھیجنے کے واقعات نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جن افراد کو گن پاوڈر بھرے بم بھیجے گئے ہیں ان میں سابق صدر باراک اوباما، ہلیری کلنٹن اور امریکی ٹیلی ویژن سی این این کا دفتر بھی شامل ہے۔
تکنیکی ماہرین نے اوباما اور کلنٹن کو بھیجے گئے پوسٹ کی جانچ کے دوران دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ رپورٹ کے مطابق، یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ مشتبہ پیکٹ کہاں سے ملا ۔
امریکی انٹیلیجنس سروس کے بیان کے مطابق، 23 اکتوبر کو پہلا پیکٹ برآمد کیا گیا تھا، جس پر محترمہ کلنٹن کا پتہ درج تھا۔ دوسرا پیکٹ سابق صدر باراک اوباما کے ایڈریس پر بھیجا جا رہا تھا، جسے منگل کو صبح واشنگٹن ڈی سی میں انٹیلی جنس سروس کے عملے کی طرف سے برآمد کیا گیا تھا۔
اوباما کے ترجمان نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور صحافیوں کو انٹیلی جنس سروس کے بیانات کا حوالہ دیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرس نے مشہور شخصیات کے خلاف پرتشدد حملوں کی کوشش کی مذمت کی۔