شمالی کوریا کا امریکہ سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
Oct ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے معاہدے کو نقصان پہنچانے والے اقدامات نہ کرے اور پیونگ یانگ سے پابندیاں فوری ختم کرے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر سونگ یوک کا چین میں ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پابندیاں اور دباؤ بہتری کے بجائے نقصان کا سبب بنتی ہیں، پابندیاں قطعی طور پر اعتماد ساز اقدامات نہیں بلکہ بھروسہ توڑنے والے اقدامات ہیں۔
اعتماد سازی کے لیے امریکا شمالی کوریا پر سے پابندیاں فوری ختم کرے اور بات چیت کا راستہ اپنائے جوکہ دونوں ملکوں اور دنیا کے لیے بہتر اور ضروری ہے۔