سعودی عرب عالمی دہشت گردی کو بجٹ فراہم کرتا ہے، امریکی سینیٹر رینڈپال
Oct ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
امریکی سینیٹر رینڈپال نے کہا ہے کہ عالمی دہشت گردی کو سعودی عرب سے مالی بجٹ فراہم ہوتا ہے۔
ہل ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر رینڈپال نے ریاست مونٹانا میں ایک سیاسی اجلاس میں کہا ہے کہ امریکہ کی حکومت کو سعودی عرب کے غلط و ناپسندیدہ رویے کو ہرگز نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔
انھوں نے اجلاس میں شریک ٹرمپ کے حامیوں کی موجودگی میں کہا کہ گیارہ ستمبر کے انیس حملہ آوروں میں سے پندرہ حملہ آور سعودی شہری تھے۔
رینڈپال نے کہا کہ یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے ہاتھوں بے گناہ عام شہری مارے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکی سینیٹ کو چاہئے کہ فوری طور پر سعودی عرب کے لئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت روکے۔