آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے نتائچ پر روس کا انتباہ
Oct ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے فیصلے سے یورپ کے لئے ابتر نتائج برآمد ہوں گے۔
انھوں نے پیر کی رات یونان کے اپنے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو اور یورپی یونین کے دائرے میں آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے فیصلے کے بارے میں مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا کہ یورپ کو چاہئے کہ یورپی ملکوں میں کم دوری تک مار کرنے والے ایٹمی میزائل کی تنصیب کے نتائج کو درک کرے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بیس اکتوبر کو اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن آئی این ایف معاہدے سے باہر نکلنے کے لئے آمادہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاہدہ سنہ انّیس سو ستاسی میں امریکہ اور سابق یوویت یونین کے اس وقت کے سربراہوں کے درمیان طے پایا تھا جس کا ایک مقصد سرد جنگ کا خاتمہ کرنا تھا۔