Nov ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • ناروے نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

ناروے نے سعودی عرب کے ہاتھوں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کے پیش نظر سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ این ارکسن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب کو عسکری مقاصد کے لیے دفاعی سامان کا برآمدی لائسنس جاری نہیں کریں گے۔ ناروےکا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ضمن میں اٹھایا گیا ہے۔

ادھر جرمنی نے گزشتہ ماہ واضح کیا تھا کہ وہ جمال خاشقجی کے قتل کے پس پردہ اسباب واضح نہ ہونے تک سعودی عرب کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا۔

 خیال رہے کہ سعودی عرب نے پہلے جمال خاشقجی کے قتل سے لا علمی کا اظہار کیا تھا تاہم بعد میں سامنے آنے والے حقایق اورعالمی دباو کے بعد اس قتل سے پردہ اٹھاتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بہت قریبی ساتھی ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد العسیری اور شاہی عدالت کے میڈیا ایڈوائزر سعود القحطانی کو برطرف کردیا تاہم اب بھی سعودی عرب خاشقجی کی لاش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے سے گریز کررہا ہے۔

 

ٹیگس