Nov ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پرفائرنگ 1 ہلاک 4 زخمی

ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پرفائرنگ سے ایک فوجی ہلاک اور4 شہری زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سندر بنی سیکٹر میں ہفتہ کے روز پاکستانی فو ج کی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے لیپا سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں چار شہری زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس