دونوں کوریاؤں کے درمیان چیک پوسٹوں کا انہدام
Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
جنوبی اور شمالی کوریا کی مشترکہ سرحدوں پر نگرانی کی چیک پوسٹیں منہدم کرنے کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے سرحدوں پر بنائی گئی نگرانی پوسٹیں ختم کرنے کی غرض سے ضروری افرادی قوت اور آلات علاقے میں روانہ کردیئے ہیں۔اس آپریشن کے دوران شمالی اور جنوکی کوریا کی سرحدوں پر بنائی گئی بیس چیک پوسٹیں منہدم کی جائیں گی۔شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں نے ستمبر دوہزار سترہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ترک مخاصمت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔سرحدی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی اورغیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ دونوں کوریاؤں کے درمیان ترک مخاصمت معاہدے کا حصہ ہے۔