غزہ کی ایک اور کامیابی، اسرائیلی وزیر جنگ نے استعفی دے دیا
Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
غزہ پر حملے اور حماس کے مقابلے میں شکست کے بعد اسرائیل کے وزیر جنگ اویگڈر لیبرمین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
خبروں کے مطابق لیبرمین نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا بھی مطالبہ کیا۔
کہا جا رہا ہے کہ لیبرمین نے غزہ پر حملے بند کرنے کی مخالفت کی تھی لیکن فلسطینی عوام کی شجاعت اور دلیری کے سامنے اسرائیل کو شکست تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن دس نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر لیبرمین نے اپنے عہدے سے استعفا دیا تو وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے۔
اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل بیس نے بھی لیبرمین کے استعفے کو فلسطینی تحریک حماس کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔