Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ: فائرنگ میں کالج کے ایک اسٹوڈینٹ کی ہلاکت

جنوبی امریکہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کالج کا ایک اسٹوڈینٹ ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک کالج کے قریب ہونے والی فائرنگ میں اس کالج کا ایک اسٹوڈینٹ ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

کہا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں فائرنگ کے ذمہ دار تین مشتبہ افراد ایک کار سے فرار ہو گئے ہیں اور پولیس انھیں تلاش کر رہی ہے۔

امریکہ میں دو ہزار اٹھارہ کے آغاز سے اب تک مختلف علاقوں میں فائرنگ کے انچاس ہزار دو سو انتیس واقعات درج کئے گئے ہیں جن میں بارہ ہزار پانچ سو بیالیس افراد ہلاک اور چوبیس ہزار تین سو تینتالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی مکمل آزادی ہے اور اسی بنا پر فائرنگ کے واقعات اس ملک کی بہت بڑی مشکل بنے ہوئے ہیں پھر بھی امریکی صدر ٹرمپ اسلحہ کنٹرول کا قانونی بنائے جانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ٹیگس