Dec ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف مالی بدعنوانی کے ٹھوس شواہد

اسرائیلی پولیس نے کہا ہے نیتن یاہو کے خلاف مالی بدعنوانی کے ٹھوس شواہد مل گئے ہیں۔

رائٹرکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ٹھوس شواہد ملنے پر وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے خلاف رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کرنے والی پولیس کی تفتیشی ٹیم کو ٹھوس شواہد مل گئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے ان شواہد کی بنیاد پر وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کی سفارش کی ہے جس کے تحت وزیراعظم کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس